’’امریکہ کبھی نہیں جھکے گا‘‘ڈونلڈ ٹرمپ کا مخالفین کو کھلا چیلنج

Jul 04, 2026 | 09:20:AM
’’امریکہ کبھی نہیں جھکے گا‘‘ڈونلڈ ٹرمپ کا مخالفین کو کھلا چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا اور نہ ہی آئندہ جھکے گا، انہوں نے کہا کہ امریکہ امن پسند ملک ہے، تاہم اپنی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔

 ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، لیکن اگر اس کی سلامتی یا مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کا طاقتور ترین اور ترقی یافتہ ملک ہے، جبکہ کسی بھی دوسرے ملک نے امریکہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک اور اتحادیوں کی مشکل گھڑی میں مدد کی ہے۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات، مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوں گے

صدر ٹرمپ نے ایران کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے طاقتور ترین حملے کے ذریعے ایران کو ناکامی سے دوچار کیا۔

 وینزویلا کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک ہی دن میں اسے شکست دی۔

انہوں نے ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کامیابی حاصل کرے گی، خواہ مخالفین اسے تسلیم کریں یا نہ کریں۔