پاکستان، روانڈا نے ہمسایوں کی جارحیت کا موثر جواب دیا:مشاہد حسین سید
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انور عباس) پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ہاریر مانہ فاتو نے کہا ہے کہ روانڈا اور پاکستان سچے دوست ممالک ہیں، دونوں کے درمیان ثقافت، سیاحت، کھیلوں اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
ہاریر مانہ فاتو نے ان خیالات کا اظہار روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی پر ہائی کمیشن کے زیر انتظام عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عشائیے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ر زبیر محمود حیات، سینیٹر مشاہد حسین سید اور متعدد سیاسی و سفارتی شخصیات شریک ہوئیں-

عشائیے میں روانڈا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے، اس موقع پر روانڈا کی ہائی کمشنر ہاریر مانہ فاتو نے کہا کہ راوانڈا میں ہوتو تتسی نسل کشی کے بعد معاشرہ شدید اختلافات کا شکار ہوا تاہم موجودہ صدر پاول کیگامے نے اس نسل کشی کو روک کر روانڈا کو آزاد کرایا روانڈا اور پاکستان کے تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
روانڈا، افریقہ اور افریقی اقوام کا مرکز بنتا جا رہا ہے، اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور روانڈا دونوں میں متعدد قدریں مشترک ہیں، دونوں ممالک نے شدید بحرانوں کا سامنا کیا اور انہیں واپس دھکیلا اور دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوئے۔

انھوں ںے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا تو روانڈا نے ہمسایوں کی جارحیت کا دلیری سے دندان شکن مقابلہ کیا، پاک بھارت جنگ بندی کی طرح امریکی صدر ٹرمپ نے کانگو اور روانڈا کے مابین جنگ بندی کرائی، اس موقع پر شریک مہمانوں نے کیک کاٹا جبکہ روانڈا کے ثقافتی طائفے نے اپنی ہرفارمنس سے شرکاء کے دل جیت لیے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد