وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد

Jul 04, 2025 | 17:04:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد دی، محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کےشریک ہیں، امریکہ کا یوم آزادی، قربانی اور جمہوریت کی عظمت کا مظہر ہے, محسن نقوی نے کہا کہ آزادی انسان کی شناخت، خود مختاری اور وقار کی علامت ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ترقی، اتحاد اور امن کے راستے پر گامزن ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام عالم میں پائیدار امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں، اُمید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیرینہ عالمی تنازعات حل ہوں گے۔

وزیر داخلہ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں صدر ٹرمپ کا کردار ایک معتدل، بصیرت افروز اور دانشمند قیادت کی مثال ہے، پاک بھارت کشیدگی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تعمیری کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دیا تاریخی ظہرانہ پاک امریکہ تعلقات کی نئی بنیاد ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملی اور باہمی تعاون مضبوط ہوا۔

انھوں نے کہا کہ بحران کے لمحوں میں واشنگٹن کی متوازن حکمت عملی نے دوطرفہ تعلقات میں اعتماد و وقار میں اضافہ کیا۔ 4 جولائی کا دن امریکی عوام کیلئے عزم، حوصلے اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے۔ دعا ہے کہ امریکہ کا 249واں یومِ آزادی دنیا میں انصاف، آزادی اور امن کا نیا پیغام ثابت ہو۔

یہ بھی پڑھیں :مائیکرو سافٹ کا ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان