وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ دورے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیرِ تعلیم و سائنس امین امر اللائیف، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلیٰ سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیراعظم و پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔
وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران خانکندی میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔
وزیرِاعظم نے علاقائی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، پائیدار ترقی اور علاقائی امن کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، وزیرِاعظم کی موجودگی میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین 2 ارب ڈالر کی پاکستان کے اقتصادی شعبے میں آذری سرمایہ کاری کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔
وزیرِاعظم کی اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان، آذربائیجان کے صدر الہام علییف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقاتیں ہوئیں۔
ملاقاتوں کے دوران علاقائی امن، پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ باہمی روابط اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد