وفاقی حکومت کا سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر امیر مقام نے وفاقی حکومت کی جانب سے سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں وفاقی وزیر امیر مقام کی رستم آمد ہوئی،نواں کلی رستم میں سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی و تحصیل عہدیداران بھی موجود تھے ۔
امیر مقام نے مرحومین کے درجات بلندی اور لواحقین کی صبر جمیل کے لئے دعا کی، وفاقی وزیر نے کہاکہ تین گھنٹے تک افراد پانی میں پھنسے تھے کوئی امداد کیلئے نہیں آیا،صوبائی حکومت نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ صوبائی حکومت صوبے کو بربادی کی طرف لے جانے میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات کب ہونگے؟الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا
امیر مقام نے کہا کہ صوبائی حکومت خود تقسیم ہو چکا ہے، ہمیں انکو گرانے کا کوئی شوق نہیں، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پارٹی منشور پر نہیں اپنی مرضی سے چلا رہا ہے۔ ہمیں حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ خود گر رہے ہیں۔
ان کامزید کہناتھا کہ ہر ایک اپنی طرف لگا ہوا ہے اور صوبے کی بربادی پر تلے ہوئے ہے، صوبائی حکومت کی لمبی عمر نہیں دیکھ رہا ، عمزدہ خاندان کیلئے وفاقی حکومت کی طرف امداد کا اعلان کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی،وزیر جنگلات پارٹی کو خیرباد کہہ گئے