سینٹ :خیبر پختونخواہ  کی 7جنرل ، 2خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ اورعلماء  کی نشستوں  کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری 

Jul 04, 2025 | 18:07:PM
سینٹ :خیبر پختونخواہ  کی 7جنرل ، 2خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ اورعلماء  کی نشستوں  کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینٹ میں خیبر پختونخواہ  کی 7جنرل ، 2خواتین  اور 2 ٹیکنو کریٹ/  علماء  کی نشستوں  کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،پولنگ مورخہ 21 جولائی  کو خیبر پختونخواہ  اسمبلی  میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے  2 اپریل 2024 کو مذکورہ  بالا انتخابات  سپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پرمنتخب  ممبران صوبائی  اسمبلی سے حلف  نہ لینے  اور الیکٹورل کالج نامکمل  ہونے کی وجہ سے  ملتوی کئے تھے۔ محترمہ ثانیہ نشتر  کی سینٹ سے خالی کردہ نشست  پر انتخابات  کے لئے الیکشن پروگرام  جاری کر دیا گیا ہے، پبلک نوٹس   9 جولائی  2025 ،کاغذات نامزدگی  جمع کروانے  کی تاریخ 10 اور  11جولائی  ، کاغذات   نامزدگی کی جانچ پڑتال  16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی  کو ہوگی۔مرحوم  ساجد میر  کی سینٹ  سے خالی کردہ نشست  پرالیکشن  کے مختلف مراحل  جوکہ الیکٹورل کالج  نا مکمل ہونے کی وجہ  سے ملتوی کئے گئے تھے اس کا  نوٹیفکیشن   بھی جاری ہو گیا ہے۔جس میں ریٹرننگ  آفیسر امیدواروں  کی Revised list   لسٹ 15 جولائی  2025 کو جاری کرے گااور کاغذات نامزدگی  16 جولائی   2025 تک  واپس لئے جاسکیں گے۔پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔قومی اسمبلی  میں خیبر پختونخواہ  صوبہ سے  مسلم لیگ ن  کی خواتین کی مخصوص  2 خالی نشستوں  پر بھی الیکشن پروگرام  جاری کر دیا گیا۔ پبلک نوٹس  8 جولائی  2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری  کرے گا۔کاغذات نامزدگی  9 اور 10 جولائی 2025کو جمع کروائےجا سکیں گے ،  کاغذات نامزدگی  کی جانچ پڑتال  14 جولائی  اور امیدواروں  کی حتمی لسٹ   24 جولائی   2025 کو جاری  کی جائے گی ۔

 مسلم لیگ ن کی Priority list   ختم   (Exhaust)ہوچکی  ہے ،لہذا اسے  10 جولائی تک Priority list  ریڑننگ آفیسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔ الیکشن کمیشن  نے 2جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران  قومی و صوبائی اسمبلی  کا نوٹیفکیشن  جاری کیا تھا ، ان کی حلف  برداری کے لئے  بھی سپیکر  قومی و صوبائی  اسمبلیوں  کو خط ارسال  کر دیے گئے ہیں،تاکہ  وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال  سکیں اور  خیبر پختونخواہ  اور پنجاب  کے سینٹ   الیکشن  میں ووٹ  کاسٹ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:عاشورہ محرم :فول پروف سیکورٹی کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ