وزیر جنگلات چودھری اکمل سرگالہ مسلم لیگ ن میں شامل

Jul 04, 2025 | 18:38:PM
وزیر جنگلات چودھری اکمل سرگالہ مسلم لیگ ن میں شامل
کیپشن: وزیر جنگلات چودھری اکمل سرگالہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، رہنماؤں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت میں تیزی آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر سے وزیر جنگلات چودھری اکمل سرگالہ نے اہم ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

پارٹی قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارلیمانی پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا،شاہ غلام قادر، فاروق حیدر، عامر الطاف، نجیب نقی سمیت سینئر قیادت کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین ہارٹ اٹیک سے اموات؟ ماہر امراض قلب نے خبردار کر دیا

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہاکہ اکمل سرگالہ 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے، پاکستان میں جنرل الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے لڑا،آج اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی قافلے میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات کب ہونگے؟الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرنے کہاکہ چودھری اکبر سرگالہ کی عزت و تکریم کا بھرپور خیال رکھا جائے گا، اس موقع پر اکمل سرگالہ کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نظریے کا نام ہے ہمیشہ عوام کی خدمت کی،آزاد کشمیر میں حکومت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والا ہے؟جاپانی بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی

پارلیمانی لیڈر فاروق حیدر نے چودھری اکمل سرگالہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ  اکمل سرگالہ صرف اپنے حلقے تک محدود نہیں رہیں گے۔

ڈاکٹر نجیب نقی، شوکت علی شاہ، عبد الخالق وصی  ودیگر کی جانب سے بھی مبارکباددی گئی،پارٹی رہنما نے کہاکہ اکمل سرگالہ کی شمولیت سے مہاجرین حلقوں سمیت مثبت سیاسی پیغام گیا،مسلم لیگ ن عوام کا درد رکھنے والی جماعت ہے، آنے والے دنوں میں جماعت میں مزید شمولیتیں ہوں گی،پارٹی قیادت کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت گر گئی