کورونا ویکسین ہارٹ اٹیک سے اموات کی وجہ ہے؟ ماہر امراض قلب نے بتادیا

Jul 04, 2025 | 12:08:PM
 کورونا ویکسین ہارٹ اٹیک سے اموات کی وجہ ہے؟ ماہر امراض قلب نے بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی نے کورونا ویکسین کو امراض قلب سے جوڑنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی نے کہا کہ نوجوانوں کی اچانک موت کی وجہ ہمیشہ شریانیں بند ہونا نہیں ہوتی، 25 فیصد وجوہات موروثی بھی ہوتی ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی اچانک اموات بھی عموماً دیگر وجوہات سے ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والا ہے؟جاپانی بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی
انہوں نے کہا کہ ہسپتال سے باہر کسی کو دل کا دورہ پڑے تو صرف 7 فیصد لوگ بچ پاتے ہیں لیکن اگر 3 سے 5 منٹ کے اندر مریض کو اے ای ڈیز سے جھٹکے دیے جائیں تو 50 سے 70 فیصد تک جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:8 محرم الحرام: پنجاب، سندھ میں سکیورٹی الرٹ
ڈاکٹر ندیم رضوی نے مزید بتایا کہ جوان لوگوں میں دل کی بیماری بڑھنے کاکوئی سائنسی ثبوت نہیں اور نہ ہی ان اموات کا تعلق کورونا ویکسین سے ہے۔