8 محرم الحرام: پنجاب، سندھ میں سکیورٹی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی) آج 8 محرم الحرام کے موقع پر پنجاب اور سندھ بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں 58 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
صرف لاہور میں 3600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
آج لاہور میں 86 عزاداری کے جلوس نکالے جا رہے ہیں جبکہ 416 مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے، صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 1365 جلوس اور 3940 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق سکیورٹی امور میں 27 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں جبکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
دوسری طرف 8 محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے کراچی شہر کےمختلف مقامات پرپولیس الرٹ،جلوس کی نگرانی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 5543 افسران و جوان موجود ر ہیں گے۔
کراچی پولیس 8 محرم الحرام کے جلوسوں میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت 586 این جی اوز، 4957 ہیڈ کانسٹیبل ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔
پولیس کے ماہر سنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے
کراچی پولیس کی بھاری نفری 8 محرم الحرام کے جلوسوں اور محافل کی نگرانی پر مامور ہیں۔
8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ بنا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔
پولیس نےعوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں،کسی مشکوک اور غیر معمولی صورتحال سے پولیس کو 15 پر فوری اطلاع دیں۔