چینی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ

Jul 04, 2025 | 18:49:PM
چینی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چینی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ ہوگیا، ہول سیل گراسریز ایسو سی ایشن کے مطابق محرم میں بھی چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالروف ابراہیم نے بتایا کہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 184 روپے پر پہنچ چکی ہے، فی کلو چینی قیمت 196 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔

عبدالروف ابراہیم کے مطابق چینی دو سو روپے کلو پر پہنچ جائے گی، مافیا پر ایکشن نہ لیا گیا تو چینی کے دام دو سو روپے سے بھی تجاوز کرجائے گی، چینی کی وافر مقدار میں سٹاک موجود ہیں۔

چئیرمین ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن کے مطابق تمام متعلقہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی شروع کریں، چینی مہنگی ہونے سے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد