آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر)پی ڈی ایم اے پنجاب کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رودکوہیوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 3 جولائی سے 4 جولائی صبح 5 بجے تک رودکوہیوں سے سیلابی پانی کے ریلے گزرنے کی پیشگوئی ہے ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کا کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری،ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی انتظامیہ کو پیشگی انتظامیہ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے،کوہ سلیمان رینج میں بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں کوہ سلیمان رینج اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کہی ہلکی کہی تیز بارش کا امکان ہے۔رودکوہی کا ہا سے 5126 کیوسک جبکہ چھاچھڑ میں 4650 کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ رود کوہیوں سے گزرنے والے سیلابی ریلے قدرتی گزرگاہوں سے دریائے سندھ میں داخل ہو گئے۔دیگر رود کوہیوں میں فی الحال پانی کے بہاؤ کی صورتحال نارمل ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اےا وا مقامی انتظامیہ الرٹ ہے۔سیلابی ریلوں کے راستوں میں مقیم شہریوں کو پیشگی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ڈیرے دار کا پالتو شیر بے قابو ،حملہ کرکے 2 معصوم بچوں اور خاتون کو زخمی کر دیا