لاہور میں ڈیرے دار کا پالتو شیر بے قابو ،حملہ کرکے 2 معصوم بچوں اور خاتون کو زخمی کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے علاقے شاہ دی کھوئی میں ملک شانی کے ڈیرے میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچے اور ایک خاتون زخمی۔ بچوں کی حالت نازک۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ دی کھوئی کے رہائشی ملک شانی نے اپنے ڈیرے پر پالتو شیر پالا ہوا تھا ، جسے نے راستے میں اچانک لوگوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے،جنہیں جناح ہسپتال ایمرجنسی سرجیکل میں داخل کروا دیا گیا۔زخمی بچوں میں7سالہ ازحان اور پانچ سالہ زویا کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔لواحقین کا کہنا تھا کہ ملک اعظم عرف شانی ملک علی ملک بہران شیر کو لے کر باہر گھوم رہے تھے ۔شیر قابو سے باہر ہوا اور حملہ کردیا۔لواحقین کا کہنا ہے شیر کےساتھ علاقہ میں متعدد دفعہ خوف وہراس پھیلایا جاتا رہا ہے۔ لیکن خوف سے کوئی بات نہیں کرتا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ کر لیا۔وائلڈ لائف ٹیم نے پالتو شیر کو قابو کر لیاڈی آئی جی آپریشنز نے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا ہے،
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،کسی بھی فرد کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں، کسی کے شوق شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بنے ہرگز قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیران کن خبر۔۔پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی چوری،10قیمتی پیکٹ غائب ہونے پر مقدمہ درج