ضمنی انتخابات،ایم کیو ایم نے اپنا امید وار فائنل کرلیا

Jul 04, 2022 | 21:01:PM
خالد مقبول صدیقی
کیپشن: خالد مقبول صدیقی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہونیوالی این اے245کے ضمنی انتخابات کیلئے ایم کیو ایم نے اپنا امید وار فائنل کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے این اے245کے ضمنی انتخابات کیلئے معید انور کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔متحدہ پاکستان کے کنوینئر خالدمقبول کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں این اے245 کیلئے امیدواروں کے ناموں پرغور کیا گیا۔رابطہ کمیٹی کی جانب سے این اے 245 کے ضمنی انتخابات کیلئے معید انور کو ٹکٹ جاری کرنےکی منظوری دے دی گئی۔
این اے 245 کی نشست پر2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی ٹکٹ ڈاکٹر عامر لیاقت ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہونےوالی نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پی پی 168 سے پی ٹی آئی کے امیدوار جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار