پی پی 168 سے پی ٹی آئی کے امیدوار جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Jul 04, 2022 | 19:46:PM
پاکستان تحریک انصاف، پی پی 168 سے امیدوار، جیل سے رہائی، دوبارہ گرفتار،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 168 سے امیدوار مہر شرافت علی کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مہر شرافت علی کو ضمانت پر رہائی کے بعد پولیس نے پھر گرفتار کرلیا،مہر شرافت علی پی پی 168 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار ہیں ،مہر شرافت کو آج عدالت سے ضمانت ملی، جیل کے باہر ہی پولیس نے پھر گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ مہر شرافت علی کو کچھ روز پہلے انتخابی مہم سے واپسی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ