وزیراعظم شہباز شریف کا مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ 

Jul 04, 2022 | 19:18:PM
وزیراعظم شہباز شریف، مہنگائی سے پریشان، غریب عوام، بڑا ریلیف پیکج، دینے کا فیصلہ
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی سے پریشان غریب عوام کو بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز ریلیف پیکج ایک سال کیلئے 68 ارب روپے سے زائد کا ہوگا، شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت صنعت وپیداوار نے سمری تیار کرلی ہے جس کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی مزید ایک سال کیلئے جاری رہے گی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2022-23 میں 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی کیلئے 68 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے تجویز دی گئی ہے، آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جائے گی، وزیراعظم پیکج کی سمری کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ سے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام ملتوی ہونے کی خبریں، مفتاح اسماعیل کی تردید