سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد، ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی کو بھجوانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد کےموقع پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی گئی جسے آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے ہمراہ ضروری دستاویزات اور ثبوت بھی آئی جی پنجاب کو بھجوائے جائیں گے۔
رپورٹ میں ہلڑبازی کرنےوالوں کی ویڈیوز کےذریعےشناخت مکمل کرلی گئی ہے،اسمبلی ملازمین اور عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیس کی بندش ؛سوئی سدرن گیس کمپنی کاوضاحتی بیان آگیا
رپورٹ کےمطابق غیرمتعلقہ اورسزا یافتہ افرادوزیراعلیٰ کے پی کےہمراہ اسمبلی میں داخل ہوئے،سیکیورٹی ملازمین کو دھکے دئیےگئے،تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔