گیس کی بندش ؛سوئی سدرن گیس کمپنی کاوضاحتی بیان آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)کراچی میں 5 جنوری تک گیس کی بندش کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ 5جنوری تک کراچی میں گیس کی بندش کے حوالے سے خبریں بے بنیادہیں،ایساکوئی اعلان نہیں کیاگیا۔
ترجمان ایس ایس جی سی کی جانب سے شہریوں کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس بندش کا کوئی نیا اعلان نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق معمول کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔