وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان

Jan 04, 2026 | 11:11:AM
 وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ایکس(سابقہ ٹویٹر)پراپنے پیغام میں کہاکہ بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے FIA نے تمام زونل دفاتر میں پری ڈیپارچر سہولت ڈیسک قائم کر دیے جوفوری طور پر فعال ہوگئے ہیں جس سے مسافروں کو کلیئرنس اور امیگریشن میں آسانی ہو گی ۔ 
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفر مزید ہموار بنا رہے ہیں ، ایف آئی اے پری ڈیپارچر سہولت ڈیسک ائیرپورٹس اور بارڈر پوائنٹس پر دستیاب ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:قومی مذاکراتی کانفرنس، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شرکت سے انکار کردیا
محسن نقوی نے کہاکہ پری ڈیپارچر رہنمائی اب بذریعہ فون، ای میل اور بالمشافہ بھی دستیاب ہو گی،FIA ویب سائٹ پر پری ڈیپارچر سہولت سے متعلق مکمل تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔