اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے وزیر لیو ہائی شنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے پلینری اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور مستقبل دوست سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پارٹی ٹو پارٹی روابط، خطے کی مجموعی صورتحال اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, met this morning with Mr. Liu Haixing, Minister of the International Department of the Communist Party of China.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) January 4, 2026
He congratulated Minister Liu on the successful convening of the 4th Plenary Session… pic.twitter.com/Ieq7epqe6a
فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان اور بامقصد انداز میں مشترکہ طور پر منایا جائے گا۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اس وقت چین کے دورے پر ہیں جہاں وہ 7ویں پاکستان چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔