پنجاب بھر کے سکولوں میں آیا کی بھرتیوں کے احکامات جاری

Jan 04, 2023 | 16:57:PM
 پنجاب بھر کے سکولوں میں آیا کی بھرتیوں کے احکامات جاری
کیپشن: سکولوں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیو) لاہور سمیت پنجاب بھر کے 3400 سکولوں میں آیا کی بھرتیوں کے احکامات جاری کردئے گئے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی 36 ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی۔ہدایت کے مطابق پرائمری سیکشن میں تعینات آیا کو ماہانہ 8000 روپے تنخواہ پر بھرتی کیا جائے گا۔
آیا کی بھرتی کیلئے کم سے کم تعلیمی قابلیت مڈل پاس رکھی گئی ہے جبکہ بھرتی کیلئے عمر 20 سے 45 سال مقرر کی گئی ہے۔آیا کو ابتدائی تعلیم کے کلاس رومز میں تعینات کیا جائے گا۔