محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ ۔۔۔شاہد آفریدی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Jan 04, 2022 | 15:22:PM
شاہد آفریدی ، پنڈورا باکس
کیپشن: شاہد آفریدی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی آل راونڈ محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے ۔شاہد آفریدی کے بیان سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر کہا کہ محمد حفیظ کا بیان میں سن رہا تھا ان کے رویے سے واضح تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مزید کھیلنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے میں کمی پر بات کرتے تھے میرے خیال میں ا ن کی ریٹائرمٹ کی بڑی وجہ یہی بنی ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے معاملے کو کوئی تنازع بننے نہیں دیا۔یاد رہے قومی کرکٹرمحمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:2021 کے بہترین کھلاڑی کون کون؟؟۔۔پی سی بی کا ایوارڈ نامزگیوں کا اعلان