محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Jan 03, 2022 | 12:16:PM
محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: محمد حفیظ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔

محمد حفیظ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ 55 ٹیسٹ، 218ون ڈے اور 119 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی 18 سال پہلے انٹر نیشنل کرکٹ کا جو سفر شروع کیا تھا آج اسے باضابطہ ختم کرنے کا اعلان کررہا ہوں ۔ اپنے کیریئر اور اپنی کامیابیوں سے خوش اور مطمئن ہوں ۔

 سابق ٹیسٹ کپتان نے 392 بین الاقوامی میچز میں 12 ہزار 789 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کی وکٹوں کی تعداد 253 ہے۔حفیظ پاکستان کے لئے 3 آئی سی سی ورلڈ کپ اور 6 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔

 محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور خاص طور پر شاہد اسلم کا مدد کرنے پر شکر گذار ہوں ۔ مداحوں نے 18 سال تک میری حوصلہ افزائی کی جس پر ان کا شکر گذار ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک فٹ اور فارم میں ہوں لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔شوقیہ گالف کھیلتا ہوں اور کھیلتا رہوں گا ۔  میں فخر کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلا ہوں ۔ فئیر ویل میچ کا کبھی نہیں سوچا ۔  آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کو شکست دینے والی ٹیم کا حصہ ہونے پر خوشی ہے ۔  فی الوقت اپنے بچوں اور فیملی کو ٹائم دوں گا ۔  میرے کرکٹ بورڈ کے ساتھ کبھی کشیدہ تعلقات نہیں رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ
محمد حفیظ نے کہا کہ میچ فکسرز کے حوالے سے اپنے موقف پر جو جواب ملا وہ میرے لیے مایوس کن مرحلہ تھا ۔  فکسرزکے حوالے سے اس وقت کے چیئرمین سے ملنے والا جواب ہمیشہ مایوس کن رہے گا۔ 
یہ بھی پڑھیں: بیوی نے 9 بچوں کے باپ اپنے خاوند کو قتل کردیا۔۔ وجہ کیا بنی؟