ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

Jan 03, 2022 | 09:27:AM
ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ
کیپشن: ریحام خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد میری گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بھتیجے کی شادی سے واپسی پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی!!

دو موٹرسائیکل سواروں نے پہلے میری گاڑی پر فائرنگ کی بعد میں سیکرٹری اور ڈرائیور کو اتار کر گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

On the way back from my nephew’s marriage my car just got fired at & two men on a motorbike held vehicle at gunpoint!! I had just changed vehicles.

 ریحان  خان نے  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟  جس میں دن دیہاڑے شہریوں پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں اور گاڑیاں چھینی جارہی ہیں۔

Shams Colony Station Islamabad application submitted. Awaiting FIR.

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین کی فاروق ستار سے اہم ملاقات