بیوی نے 9 بچوں کے باپ اپنے خاوند کو قتل کردیا۔۔ وجہ کیا بنی؟

Jan 03, 2022 | 10:36:AM
بیوی نے شوہر کو قتل کردیا وجہ کیا بنی
کیپشن: بیوی نے شوہر کو قتل کردیا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ فیصل کالونی کراچی کی رہائشی  خاتون نے شوہر لیاقت کو پہلے سر پر ڈنڈہ مارا پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں شوہر کو قتل کے الزام میں نجمہ پروین نامی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 پولیس نے بتایا کہ خاتون نے شوہر لیاقت کو پہلے سر پر ڈنڈہ مارا، اس کے بعد پیٹ میں کانچ اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا، واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کو گرفتار کرلیا اور شبہ ظاہر کیا ہے کہ قتل میں خاتون کے ساتھ کوئی مرد بھی ملوث ہے تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ 

واضح رہے کہ مقتول لیاقت اور نجمہ کے 9 بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار جان ابراہام بھی کورونا وائرس کا شکار