"محکمہ خزانہ سندھ میں کھربوں کی کرپشن کا انکشاف"

Jan 04, 2021 | 13:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ خزانہ سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کے انکشاف کے بعد رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی۔ کرپشن سرکاری ملازمین کی پنشن کی مدمیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے   جس کے مطابق 2 کھرب 31 ارب 45 کروڑ23 لاکھ 47 ہزار7 سو روپے ٹھکانے لگائے گئے۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ کرپشن کی رقم دادواور جوہی کے رہاشیوں کے بینک اکاؤنٹس منتقل کی گئی۔ رقم محکمہ خزانے کے ٹریژری آفس سے منتقل کی گئی جس میں سے زیادہ رقم دواچ فیملی کے مختلف افرادکےنام پراکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق پنشن کی رقم 2012سے2017کےدوران اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ پنشن کی رقم جعلی اکاؤنٹس اور اہم شخصیت کے فرنٹ مین کےاکاؤنٹ میں بھی منتقل ہوئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے دواچ فیملی سمیت چون افراد کونوٹس جاری کیا  جس میں سے 30افرادنےبیان ریکارڈکرایااورحلف نامہ دیا۔ بیان جمع کرانے والوں کواکاؤنٹ کھلنے اور رقم منتقل ہونے کاعلم ہی نہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رقم مختلف اوقات میں ایک بینک کے147اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔ دواچ فیملی کے 22 ارکان کے 84اکاؤنٹس میں ایک کھرب سےزائدرقم منتقل کی گئی یہ رقم ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر کی سہولت کاری سے محکمہ خزانے کے سسٹم سے ریلیزکرائی ۔

محکمہ خزانہ سندھ کی بڑی کرپشن کی تحقیقات کے لئے سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔