مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی:وزیراعلیٰ

Dec 04, 2023 | 10:41:AM
  وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گورنمنٹ عبدالرحیم میموریل ہسپتال سوڈیوال کا دورہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)  وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گورنمنٹ عبدالرحیم میموریل ہسپتال سوڈیوال کا دورہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے خواتین مریضوں سے ہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولتوں بارے استفسار کیا۔ خواتین مریضوں کے تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ 

اُنہوں نے مریضوں وتیمارداروں سے مفت ادویات کی فراہمی بارے پوچھا جس پر اُنہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں مفت ادویات اور خون کی فراہمی کی سہولت نہیں ہے۔ 

مزید پڑھیں:  تنگوانی: انڈس ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ نے باہر سے ادویات خریدنے والے مریضوں کے لواحقین کو پیسے واپس کرنے کا حکم بھی دے دیا ساتھ ہی اُن کا کہنا تھا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے نومولود بچے کے رشتے داروں کو مبارکباد بھی دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صفائی کے ناقص انتظامات اور  شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو سخت وارننگ دے دی۔