تنگوانی: انڈس ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

Dec 04, 2023 | 10:00:AM
 تنگوانی انڈس ہائی وے پر کرم پور کیڈٹ کالج کے قریب وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد رمضان میرانی)  تنگوانی انڈس ہائی وے پر کرم پور کیڈٹ کالج کے قریب وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

تنگوانی حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوں ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سیول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں متعدد افراد کی حالت نازک اور تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ 

مزید پڑھیں:  بھارت سے بھیک نہیں مانگیں گے:وزیراعظم ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پولیس ذرائع کے مطابق تنگوانی ریسکیوں ٹیم کا لاشیں نکالنے کا عمل ابھی جاری ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ تنگوانی حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے۔