بھارت سے بھیک نہیں مانگیں گے:وزیراعظم ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Dec 04, 2023 | 09:37:AM
 بھارت سے بھیک نہیں مانگیں گے:وزیراعظم ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو آگ پورے خطے کو لپیٹ میں لے لے گی،مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، امن کی خواہش ہے لیکن بھارت سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا۔ سماجی و دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوپ 28 کےکامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالرز کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے، دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصان ہوا، یو اےای کے اربوں ڈالر کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

 ضرورپڑھیں:اسرائیلی دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی، چوبیس گھنٹوں میں 7 سو فلسطینی شہید
اسرائیل فلسطین جنگ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے ۔ شاید پھر سرحدی بندشیں بھی ختم ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کا حامی ہے ۔انٹرویو میں وزیراعظم نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان تارکین کی واپسی سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی، سماجی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے غیر قانونی تارکین کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔