غزہ ;اسرائیل کا فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید

Apr 13, 2024 | 12:37:PM
غزہ ;اسرائیل کا فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) غزہ شہر کے شمالی مغربی حصے میں 12 اپریل کو  ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم 25 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

 اسرائیلی فوج نے Al Tabatibi خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا جس سے کئی منزلہ گھر میں درجنوں افراد موجود تھے اور اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے وہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

33 سالہ Shadi Al Tabatibi نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے ان کے کزن کے گھر کو نشانہ بنایا، جس میں ہمارے خاندان کے بے گھر افراد موجود تھے،انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے میں ان کے 25 سے زیادہ رشتے دار شہید ہوگئے، جو سب عام افراد تھے، امدادی کارکنوں کے مطابق گھر کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد زندہ موجود ہیں مگر انہیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے علاوہ غزہ میں رات بھر مختلف مقامات پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں2 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، وسطی مغربی کنارے کے Al-Mughayyir نامی قصبے میں یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں1فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی متعدد املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایک یہودی آباد کار کی مبینہ گمشدگی کے بعد کیا گیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی مغربی کنارے کے متعدد حصوں پر چھاپے مار کر فلسطینیوں سے تفتیش کی گئی۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 33 ہزار 634 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: مسجد پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،4 زخمی ہوگئے