لودھراں: ہزارہ ایکسپریس بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار، کوئی جانی نقصان نہیں

Aug 04, 2026 | 09:16:AM
لودھراں: ہزارہ ایکسپریس بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار، کوئی جانی نقصان نہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مشتاق بھٹہ) کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس لودھراں کے قریب گیلے وال ریلوے اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں انجن کی بریک فیل ہونے کے باعث ٹرین ڈی ریل ہو کر سینڈ ہمپ پر چڑھ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں انجن سمیت دو بوگیاں متاثر ہوئیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی مسافر یا ریلوے عملے کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن ماسٹر گلزار حسین اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی و بحالی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

ریلوے حکام نے متاثرہ انجن کی جگہ متبادل انجن فراہم کیا، جس کے بعد ہزارہ ایکسپریس کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری!پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔