خوشخبری!پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا

Aug 04, 2026 | 08:35:AM
خوشخبری!پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 4 اگست کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کیلئے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا آخری موقع ہے:صدر ٹرمپ

اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے ہوگئی۔