کراچی:125 جدید عدالتوں پر مشتمل عدالتی کمپلیکس جلد تعمیر ہوگا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کو بریفننگ

Aug 04, 2025 | 22:41:PM
  کراچی:125 جدید عدالتوں پر مشتمل عدالتی کمپلیکس جلد تعمیر ہوگا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کو بریفننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف جسٹس  سپریم کورٹ آف پاکستان کا سندھ ہائیکورٹ کا دورہ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جنید غفار نے  چیف جسٹس یحیی آفریدی کو عدالتی کمپلیکس منصوبے پر بریفنگ دی۔

اعلامیہ کےمطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ  کراچی میں 125 جدید عدالتوں پر مشتمل عدالتی کمپلیکس جلد تعمیر ہوگا،کراچی میں عدالتی نظام کی بڑھتی ضروریات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے پائیدار اور مستقبل شناس منصوبہ بندی پر زور دیا،چیف جسٹس یحیی آفریدی  نےکہا کہ عدالتی انفراسٹرکچر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت ضروری ہے،عدالتی نظام کی ڈیجیٹل آٹومیشن کا عمل جاری ہے۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جدید فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ فیسلیٹیشن سینٹر سے سائلین، وکلاء اور عوام کو سہولت میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:محمدسراج نے انگلینڈ کے پرخچے اڑا دیئے،اینڈرسن-ٹنڈولکرٹرافی2.2ے برابر