"لڑکیوں کے ساتھ ڈانس نہ کرنے پر پٹائی ہوگئی تھی"، سیف علی خان

Aug 04, 2023 | 23:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار  اور چھوٹے نواب سیف علی خان کو لڑکیوں کورقص سے انکار  کرنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیف علی خان لگی لپٹی رکھے بغیر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں،حال ہی میں بھارتی میڈیا میں انہوں نے ایک پرانے واقعے کا ذکر کیا اور بتایا کہ 1990 کی دہائی میں ایک نائٹ کلب میں دو آدمیوں کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں کھلاڑی تُو اناڑی" کے پریمیئر کے بعد میں دوستوں کے ساتھ نائٹ کلب گیا۔

 سیف نے بتایا کہ وہاں دو لڑکیاں آئیں جو اپنے ساتھ رقص کرنے کیلئے اصرار کرتی رہیں، کچھ دیر تک وہ وہیں رہیں لیکن پھر میں نے انہیں کہا کہ پلیز ہمیں اکیلا چھوڑ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکیاں وہاں اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ آئی ہوئی تھیں، میں نے ان کے بوائے فرینڈ سے کہا کہ ہم اس وقت کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے، ان کو سمجھاؤ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی اداکار کی کار حادثے کا شکار،افسوسناک خبر آگئی

سیف نے کہا کہ ایک لڑکی کے بوائے فرینڈ کو میری بات پسند نہیں آئی، اس نے کہا کہ تمھارا لاکھوں کا منہ ہے اور میں آج اس منہ کو خراب کروں گا، یہ کہہ کر اس نے مجھے مکا دے مارا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس واقعے کی پولیس میں بھی شکایت درج نہیں کروائی کیونکہ اس طرح بلاوجہ یہ معاملہ ہماری غیر ضروری تشہیر کا سبب بنتا۔