اداکار شمعون عباسی کا کار ایکسیڈنٹ، بال بال بچ گئے

Aug 04, 2023 | 22:01:PM
اداکار شمعون عباسی کا کار ایکسیڈنٹ، بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی معروف سنیئر اداکار  شمعون عباسی کار ایکسیڈنٹ  میں بال بال  بچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق شمعون عباسی نےخوفناک حادثے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ  کرتے ہوئے  پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا دانت ٹوٹا ہوا ،خون سے لت پت تھا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ کار  ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو گئےہیں، جبکہ دانت ٹوٹ گیا ۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میں خیریت سے ہوں ایکسیڈنٹ کی وجہ سے دانت کا نقصان ہوا ہے،میں فون پر بات نہیں کر پا رہا دوستوں احباب سے گزارش ہے کہ ابھی فون نہ کریں۔ساتھ ہی اداکار نے اپنے پرستاروں سے  صحت کے حوالے سے دعا کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کو رقوم کی واپسی، نامزد بنکوں کو فنڈز جاری کردیے گئے