حجاج کرام کو رقوم کی واپسی، نامزد بنکوں کو فنڈز جاری کردیے گئے

Aug 04, 2023 | 21:41:PM
حجاج کرام کو رقوم کی واپسی، نامزد بنکوں کو فنڈز جاری کردیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حجاج کرام کو رقوم کی واپسی کیلئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے نامزد بینکوں کو فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام حجاج کرام کو رقوم واپسی کے میسج بھی بھیج دیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ بنکوں سے رقوم کی ادائیگی آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نامزد بینک حجاج کو رقوم کی باسہولت ادائیگی یقینی بنائیں اور حجاج کیساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے مزید بتایا کہ حجاج کرام کو 97 ہزار تا 1 لاکھ 32 ہزار روپے تک واپس ملیں گے جبکہ قربانی کی مد میں 55 ہزار روپے پہلے واپس کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حجاج سے بھی آراء اور شکایات طلب کی ہیں اور ٹور آپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی یا سہولیات میں کمی کی شکایات 18 اگست تک طلب کی گئی ہیں۔

ان شکایات کے حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج گروپ آرگنائزرز سے بازپرس کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو مزید 12 ارب روپے واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔