ایل پی جی  وافر ہو گئی، پورٹ قاسم پر 4 سے زائد جہاز آ چکے ہیں

Apr 04, 2026 | 23:35:PM
ایل پی جی  وافر ہو گئی، پورٹ قاسم پر 4 سے زائد جہاز آ چکے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مین پٹرول، ڈیزل کی طرح   مائع پیٹرولیم گیس  ایل پی جی بھی وافر مقدار میں موجود ہے۔ مزید چار جہاز کراچی کی پورٹ قاسم پر آ چکے ہیں۔ 

ایل پی جی کے تاجروں کے رہنما عرفان کھوکھر نے  آج  بتایا کہ پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 4 سے زائد جہاز آ چکے ہیں، اینگرو اور ایس ایس جی سی ٹرمینلز پر بڑی مقدار میں گیس امپورٹ ہوئی ہے۔

ایران جنگ کے دوران ایل پی جی کی قیمت مقامی ڈسٹری بیوٹرز اور وینڈرز کی ملی بھگت سے برھا کر پانچ روپے فی کلو تک کر دی گئی ہے۔ اس مصنوعی  بحران پیا کر کے  قیمتوں میں اضافے کرنے کے عمل سے  پٹرول کی قیمت  اور عمومی کساد بازاری سے پریشان  شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث شہری ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر پر ایرانی میزائل گرنے کی تصدیق 

ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے گھریلو سلنڈر استعمال کرنے والے پریشان ہیں۔ مائع پیٹرولیم گیس سرکاری نرخ سے تجاوز کر گئی ہے اور 460 سے 480 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

منافع خوروں نے مارکیٹ میں اس کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے، امپورٹرز، پلانٹ آپریٹرز اور ہول سیلرز مہنگی گیس فروخت کر رہے ہیں۔

دکانداروں کا مؤقف ہے کہ مہنگی ایل پی جی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے، جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ 304 کے بجائے 470 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

اس پر چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا اور انتظامیہ زائد قیمتوں پر فروخت روکنے میں ناکام ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران  کسی ہوائی حملے کے چند گھنٹوں کے اندر بم زدہ میزائل بنکرز کو بحال کر  لیتا ہے