بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بھی کورونا  میں مبتلا

Apr 04, 2021 | 10:44:AM
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بھی کورونا  میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ شخصیات بھی کورونا کی زد میں ۔۔ امیتاب بچن،عامر خان،رنبیر کپور اور سنی دیول کے بعد نامور فنکار اکشے کمار  کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا۔ اداکارہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پربھارتی اداکار  اکشے کمار کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اکشے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آج صبح میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تمام حفاظتی تدابیر  پر عمل کرتے ہوئے میں نے فوری طورپر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور  ضروری طبی دیکھ بھال کر رہا ہوں، مجھ سے رابطے میں رہنے والے لوگوں سے  مخلصانہ گزارش ہے کہ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور  اپنا خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ اکشے کمار سے قبل بالی وڈ کے متعدد اداکار بھی کورونا کاشکار ہوچکے ہیں جن میں اداکار  عامر خان، پریش راول، ملندسومن، سنی دیول، رنبیر کپور  اور ان کی والدہ نیتو کپور ، عالیہ بھٹ، کارتک آریان اور  امیتابھ بچن اور ان کی فیملی سمیت کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔