وقت کم ، کچے کے مکین پانی آنے سے پہلے نقل مکانی کر جائیں: شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ سیلاب آنے سے پہلے نقل مکانی کر لیں۔
ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے مطابق گڈو بیراج پر بڑا سیلابی آرہا ہے، وقت کم ہے لہٰذا کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر جائیں۔
انھوں نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں، جو بھی افراد دریا کے قریب رہتے ہیں علاقے سے نکل جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں نیا قانون: محبت بھری شاعری پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر سخت سزا
وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت کے ریلیف کیمپ موجود ہیں، پانی کے آنے سے پہلے محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔