فیصل رسول لودھی وائس چیف آف نیول سٹاف تعینات

Sep 03, 2021 | 23:58:PM
 فیصل رسول لودھی وائس چیف آف نیول سٹاف تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی وائس چیف آف نیول سٹاف کے عہدے پر تعینات کردیئے گئے۔
فیصل رسول نے 1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا،وسیع پیمانے پر کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں کے ساتھ بہترین کیریئر کے حامل ہیں،ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ افسر پی این ایس طارق ، ڈائریکٹر پاکستان نیوی ٹیکنیکل سکول، فلیگ آفیسر سی ٹریننگ، کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر کراچی شامل ہیں۔
 ان کی نمایاں سٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹنگ سٹاف پاکستان نیوی وار کالج، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر نیول وارفیئر اینڈ آپریشنل پلانز، فلیٹ آپریشنز آفیسر،کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر، لائزن افسریو ایس سینٹ کام یو ایس اے، نیول سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد شامل ہیں۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری III کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دیئے ۔
یہ بھی پڑھیں۔ہائے نی میری موٹو۔۔پہلے3بچے پیدا کرو پھر جواب دو‘فرخ خاں کو غصہ آ گیا