22 سالہ خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ڈرم سے برآمد ،قاتل دوست نے کیوں ایسا کیا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں 22 سالہ خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی لاش ڈرم سے برآمد ، خاتون کو دوست نے کسی اور کے ساتھ تعلقات رکھنے پر غصے میں آکر قتل کردیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 35 سالہ ملزم مونو عرف منوج چوہان نے اپنی دوست لکشیتا چوہدری کو پیر کے روز اپنے گھر میں قتل کرکے لاش پانی سے بھرے ڈرم میں چھپا دی تھی، بعد ازاں ملزم نے پولیس کے سامنے پیش ہوکر خود گرفتاری دے دی۔مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ تین دن پہلے گھر سے کالج جانے کا کہہ کر نکلی تھی، واپس نہ آنے پر پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔خاتون کی لاش کی موجودگی کا علم بدبو پھیلنے کی وجہ سے ہوا تھا، پولیس جب گھر میں پہنچی تو اسے نیلے ڈرم کے قریب بیڈ شیٹ میں لپٹی ہوئی مقتولہ کی لاش ملی ، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ لکشیتا سے محبت کرتا تھا لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ مقتولہ کسی اور کے ساتھ تعلقات رکھتی ہے تو اس نے غصے میں آکر قتل کر دیا۔ اس نے خاتون کو گھر بلایا، ہاتھ پاؤں باندھے اور پانی بھرے ڈرم میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ُٹرمپ کی حماس کو ’’تڑی‘‘ 5 اکتوبر شام تک معاہدہ پر دستخط کر دو ورنہ۔۔؟