ٹرمپ کی حماس کو ’’تڑی‘‘ 5 اکتوبر شام تک معاہدہ پر دستخط کر دو ورنہ۔۔؟

Oct 03, 2025 | 21:29:PM
ٹرمپ کی حماس کو ’’تڑی‘‘ 5 اکتوبر شام تک معاہدہ پر دستخط کر دو ورنہ۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دیتے ہوئے یک طرفہ معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے 5 اکتوبر شام چھ بجے تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔حماس معاہدہ نہیں کر سکا تو اس کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس نے اگر معاہدے کو قبول نہیں کیا تو ایسی کارروائی ہوگی جو کسی نے پہلے نہیں دیکھی ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں حماس کو واضح تنبیہ کی اور  لکھا کہ معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کر چکے ہیں، حماس معاہدہ نہیں کر سکا تو اس کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے مزاحمت کاروں کی بھی جان بچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے میں مبینہ طور پر حماس کو غیر مسلح، فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کے مکمل تبادلے، غزہ سے مرحلہ وار انخلا اور جنگ کے بعد ٹرانزیشن کیلئے ایک عبوری انتظامیہ کا قیام شامل بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کی بیٹی کو گندہ میسج کس نے اور کیوں بھیجا ، اداکار کا سنسی خیز انکشاف