پشاور میں چینی کی فی کلوقیمت کی ڈبل سنچری مکمل  

Oct 03, 2025 | 20:43:PM
پشاور میں چینی کی فی کلوقیمت کی ڈبل سنچری مکمل  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے ، پشاور میں چینی کی فی کلوقیمت کی ڈبل سنچری مکمل  ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کےزیرانتظام پشاور میں چینی کی فی کلوقیمت200 روپے تک پہنچ گئی ،ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ ہوا۔پشاور کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور  ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات  کی رپورٹ کےمطابق  کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہے،کوئٹہ 192 اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے تک ہے، پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلوقیمت190روپےتک ہے۔ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 183 روپے 89 پیسے پر آگئی ہے،ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 5 پیسے کی کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلوقیمت183 روپے94پیسے تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت137 روپے51 پیسے تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کی بیٹی کو گندہ میسج کس نے اور کیوں بھیجا ، اداکار کا سنسی خیز انکشاف