آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ،ثنامیر کےایک لفظ سےبھارت تلملااٹھا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پینل میں موجود ثنا میر کے ایک لفظ سے بھارت تلملا اٹھا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے دوران بھارت نے ایک معمولی تبصرہ کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پر اثر انداز ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا تنازعہ بنادیا. ثنا میر نے ویمنز ورلڈ کپ میں کمنٹری کے دوران پاکستانی بلے باز کے پس منظر کو بیان کرنے کی کوشش کرتے ہوئےآزاد کشمیر کے الفاظ استعمال کیے
جس پر بھارت نے شور مچانا شر وع کر دیا اور آئی سی سی کارروائی مطالبہ کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کہیں موسلا دھار بارش توکہیں ژالہ باری،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
کولمبو میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں ثنا میر نے پاکستانی کرکٹر تانیہ کے بارے میں ایک جملہ بولا کہ ان کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔
جس پر بھارت نے شور مچادیا۔