گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Oct 03, 2025 | 08:30:AM
 گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوارہوگیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح بادل برس پڑے، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
اسلام آباد میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر اولے بھی برسے،اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ رات گئے ضلع باجوڑ ، مالاکنڈ اور سوات کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں بادلوں کے ڈیرے ہیں اور آج بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے،اسلام آباد میں دن بھر 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج مری، گلیات، جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے،اس کے علاوہ دیر، چترال، پشاور،مردان کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،سندھ میں کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مانچسٹر:یہودی عبادت گاہ کےباہرلوگوں پر گاڑی چڑھادی،2ہلاک 4 زخمی
 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں ہے،آج لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہوگا۔