سردار اختر مینگل بلوچ طلبہ کی ہراسگی روکنے سے متعلق بنائے گئے کمیشن کے سربراہ مقرر

Oct 03, 2022 | 12:59:PM
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواب اختر مینگل بلوچ کو طلبہ کی ہراسگی روکنے سے متعلق بنائے گئے کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کمیشن کی سربراہی سے معزرت کر لی تھی
کیپشن: اختر مینگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواب اختر مینگل بلوچ کو طلبہ کی ہراسگی روکنے سے متعلق بنائے گئے کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کمیشن کی سربراہی سے معزرت کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلباء کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ بلوچ طلباء کی جانب سے ایمان مزاری جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کامران مرتضیٰ صاحب دستیاب ہیں کمشین کے لیے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ایشو اہم ہے بلوچ طلباء تعلیم کی غرض سے ادارے میں پڑھ رہے ہیں، بلوچ طلباء کیوں غیر محفوظ ہیں، عدالت اس پر الگ سے آرڈر کرے گی۔

 چیف جسٹس نے استفسار کیا اختر مینگل صاحب کو کیوں نہ کمیشن میں شامل کیا جائے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں جس طرح عدالت چاہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پوچھا کہ سیکرٹریٹ کونسا ہوگا، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انسانی حقوق کی وزارت آخری بار آپ نے کہا تھا۔

 چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسا کریں سینیٹ میں ہی کمشین کا سیکرٹریٹ رکھیں، تین روز میں اختر مینگل کی بطور کمیشن ممبر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کمیشن ایک ماہ میں رپورٹ جمع کروائے۔ عدالت نے ایمان مزاری کو ہدایت کی کہ بلوچ طلباء سے متعلق جو ایشوز ہیں وہ سیکرٹریٹ کو جمع کروائیں، کمیشن سات نومبر تک رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔