پہلاچالان معاف، دوسرے پر50فیصد رعایت،ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنادی
موٹرسائیکل سوار نےسگنل توڑا توجرمانہ پانچ ہزار روپے ہے،ٹریفک پولیس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلمان سلیم )کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرای چالان کے معاملے میں ٹریفک پولیس نےخوشخبری سنادی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پہلا چالان ملنے پرشہری معافی نامہ جمع کروائے تو جرمانہ کی رقم ادانہیں کرناہوگی اور اگر دوسرا چالان ہوا اور شہری 14دن کےاندر جمع کروائےگا تو50فیصد رعایت ملے گی تاہم چالان ملنےکے 21دن میں جمع کروائے تو پھر پورا جرمانہ بھرنا ہوگا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار نےسگنل توڑا توجرمانہ پ5ہزار روپے ہےلیکن جرمانہ 14دن کےاندرجمع کروائےتو صرف2500روپے جمع کروانے ہونگے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح تمام چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر رعایت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : 2025میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا،اے ٹی ایم مشینوں کی تعدادبھی 20341 ہوگئی؛سٹیٹ بینک