2025میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا،اے ٹی ایم مشینوں کی تعدادبھی 20341 ہوگئی؛سٹیٹ بینک

Nov 03, 2025 | 18:46:PM
2025میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا،اے ٹی ایم مشینوں کی تعدادبھی 20341 ہوگئی؛سٹیٹ بینک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سٹیٹ بینک نے 25-2024 کا سالانہ جائزہ جاری کردیاجس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا۔ 
 سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں 6 لاکھ 12 ہزار ارب روپے مالیت کی ادائیگیاں ہوئیں،مالی سال میں ریٹیل ادائیگیاں 38 فیصد اضافے سے 9.1 ارب ہوئیں ہیں،اعداد شمار کے مطابق ملک میں 88 فیصد ریٹیل ادائیگیاں ڈیجیٹل چیلنز سے ہورہی ہے،صارف روزہ مرہ ادائیگی کے لئےموبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ، اور موبائل والٹس استعمال کررہے ہیں۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق  بینکس ایپ،برانچ بینکنگ ایپس اور ای منی والٹس ایپ سے 6.2 ارب ٹرانزیکشن پراسس ہوئیں،راست کے ذریعے ٹرانزیکشنز کی تعداد اور مالیت میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،راست پرسن ٹو مرچنٹ سروس کا آغاز انقلابی پیش رفت ثابت ہوئی،پوائنٹ آف سیل نیٹ ورک وسیع ہونے سے یومیہ 10لاکھ ادائیگیاں ہونے لگی ہیں۔ 
 علاوہ ازیں، ملک میں اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 7 فیصد اضافے سے 20341 ہوگئی ہے،ہر اے ٹی ایم مشین سے یومیہ 140 ٹرانزیکشنز ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  گوگل کی پنجاب میں لیپ ٹاپ (کروم بک) فیکٹر ی لگانے کی پیشکش