وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا۔
امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا، امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔
پہلا پرچہ ’’ریڈنگ اینڈ رائٹنگ‘‘ صبح 9 بجے سے 10:45 جبکہ دوسرا پرچہ ’’مضمون نویسی‘‘ 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔
طلبا کو امتحانی مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا، موبائل فون اورسمارٹ واچ امتحانی مرکز میں لے کرجانا سختی سے منع ہے
امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔