عمران خان کو 2 گولیاں لگی ہیں ،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

Nov 03, 2022 | 18:00:PM
ڈاکٹر یاسمین راشد، عمران خان، 2 گولیاں لگی ہیں، حالت خطرے سے باہر
کیپشن: کنٹینر پر پی ٹی آئی قیادت موجود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کو 2 گولیاں لگی ہیں ،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے ساتویں روز وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ،جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں عمران خان،فیصل جاوید، احمد چٹھہ اور دیگر شامل ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ عمران خان کو 2 گولیاں لگی ہیں ،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فائرنگ سے زخمی عمران خان کی تصویر سامنے آگئی