فائرنگ سے زخمی عمران خان کی تصویر سامنے آگئی 

Nov 03, 2022 | 17:46:PM
فائرنگ سے زخمی عمران خان کی تصویر سامنے آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لانگ مارچ کے دوران کنٹینر میں زخمی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے ساتویں روز وزیر آباد میں کچہری چوک کے قریب عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں عمران خان،فیصل جاوید، احمد چٹھہ اور دیگر شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیر آباد منتقل کردیاگیا، فائرنگ سے زخمی پی ٹی آئی چیئرمین کی تصویر سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کو سٹریچر پر طبی امداد کیلئے ہسپتال کے اندر لے جایا جارہا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب - قومی
ٹیگز: